کراچی (آئی این پی) رواں سال پولیو سے 3 بچے جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق بچوں کا تعلق کراچی اور بلوچستان سے ہے۔ ذرائع ای او سی نے بتایا کہ جاں بحق بچہ عبداللہ بن قاسم ٹاؤن ڈسٹرکٹ ملیر کا رہائشی تھا جبکہ جاں بحق 2 بچوں کا تعلق بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ اور کوئٹہ سے تھا۔ ذرائع ای او سی کے مطابق بلوچستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 20 ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 5، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا۔ ذرائع ای او سی نے مزید بتایا کہ 28 اکتوبر کو ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا۔