وزیر خزانہ آئی ایم ایف ‘ ورلڈ بنک اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکہ چلے گئے

اسلام آباد (نیٹ نیوز+نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکہ چلے گئے۔وزرات خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دورہ امریکہ کے دوران چین، برطانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کے ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خزانہ کی امریکہ کے سٹیٹ اور ٹریثری ڈیپارٹمنٹس کے اعلی حکام سے ملاقاتیں دورے کا حصہ ہیں، دورہ کے دوران عالمی کریڈٹ ریٹنگز ایجنسیوں، کمرشل بینکوں بالخصوص مشرق وسطی کے سرمایہ کار بنکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔محمد اورنگزیب دورہ کے دوران سرمایہ کاری فورمز اور سیمنارز سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے اور امریکہ کے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ کریں گے جبکہ بین الاقوامی اور امریکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن