اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی کر دیا۔ ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم اور سیاسی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی کیا۔ وزیراعظم نے کل منگل کو سموعہ کے لئے روانہ ہونا تھا۔ سموعہ میں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کا اجلاس 24 اور 25 اکتوبر کو ہونا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جگہ وزیر خارجہ کا پاکستانی وفد کی نمائندگی کرنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی آج دبئی روانہ ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری اپنی ہمشیرہ بختاور اور بھانجوں سے ملاقات کریں گے۔