پی ٹی آئی کی جانب سے مبینہ غداری کا الزام سینیٹر زرقا، فیصل سلیم سینٹ میں نہ آئے  

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے دو ارکان سینٹ ڈاکٹر زرقا اور فیصل سلیم ایوان میں آئے ہی نہیں۔ پارٹی چیئرمین کی جانب سے ان ارکان سینٹ پر غداری کا الزام لگایا گیا، سینیٹر ڈاکٹر زرقا اور سینیٹر فیصل سلیم ایوان میں نہیں آئے۔ اب تحریک انصاف ان کے خلاف 63 اے کے تحت کارروائی بھی نہیں کر سکے گی۔ آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے پر 63 اے کے تحت کارروائی ہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن