سٹریٹ لائٹ سولر پر منتقل کرنے کی ہدایت، مریم نواز نے 3 صوبائی اتھارٹیز بنانے کی منظوری دیدی

Oct 21, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب ڈویلپمنٹ، واٹر اینڈ سینی ٹیشن اور ہارٹیکلچر کے لئے صوبائی اتھارٹیز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے تین صوبائی اتھارٹیز بنانے کی اصولی منظوری دے دی۔ پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی اور پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ صوبائی اتھارٹیز کے قیام کے لئے باقاعدہ قانون سازی ہو گی۔ صوبائی اتھارٹیز مرکزی سطح پر پالیسی اور پلان تشکیل دیں گی۔ لوکل لیول پر ڈویلپمنٹ، واٹر اینڈ سینی ٹیشن اور ہارٹیکلچر ایجنسی عملدرآمد یقینی بنائیں گی۔ اجلاس میں صوبائی اتھارٹیز کے لئے گورننگ بورڈ اور ڈائریکٹر جنرل بنانے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ لوکل لیول پر مینجمنٹ بورڈ اور منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سٹریٹ لائٹس کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزراء  بلال یٰسین، ذیشان رفیق، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری، متعلقہ سیکرٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ اور بلدیات ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ 

مزیدخبریں