قوم کو 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری مبارک ہو: شہباز شریف

اسلام آباد(نیٹ نیوز) کابینہ کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور ملکی حالات کی بہتری کیلئے کابینہ نے بہترین فیصلہ کیا، پوری قوم کو 26 ویں آئینی ترمیم کی کابینہ سے منظوری مبارک ہو، کابینہ نے ملکی ترقی اور عوامی فلاح کے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے ملکی وسیع تر مفاد میں فیصلہ کیا۔ شہباز شریف نے کہا معیشت کے استحکام کے بعد آئینی استحکام اور قانون کی حکمرانی کیلئے ایک سنگ میل عبور ہوا، ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے محنت جاری رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن