نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ کو ہرا کر پہلی بار ویمنز ٹی ٹونٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا

Oct 21, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ کو 32 رنز سے شکست دیکر پہلی بار عالمی چیمپئن بن گیا۔دبئی سٹیڈیم میں ہونیوالے فائنل مقابلے میں جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کی کپتان لورا وولوارڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 5 وکٹوں پر 158 رنز بنائے، امیلیا کیر43 ‘بروک ہالیڈے 38 ‘ سوزی بیٹس 32اور میڈی گرین 12رنز بناکر نمایاں رہیں ۔ ملابا نے 2وکٹیں حاصل کیں جبکہ آیا بونگا کھاکا، چلو ٹریون اور نادین ڈی کلرک نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 126 رنز بناسکی۔ کپتان لورا وولوارڈ ٹ33 رنز کیساتھ نمایاں رہیں، تزمین برٹس نے 17 جبکہ کلوئے ٹریون نے 14 رنز بنائے۔ امیلیا کیر اور روزمیری مائر نے 3، 3 جبکہ ایڈن کارسن، فران جوناس اور بروک ہالیڈے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔امیلیا کیر کومیچ اور ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ 

مزیدخبریں