رات کے اندھیرے میں فیصلے نہیں ہونے چاہیے، شاہد خاقان عباسی

Oct 21, 2024

 مری(نمائندہ خصوصی)حکومت آئینی ترمیم عوام کے سامنے رکھے،رات کے اندھیرے میں فیصلے نہیں ہونے چاہیے،ان ترامیم میں ایک مہینے سے غیر ضروری بحت لگی ہوئی ہے کسی کوکچھ پتہ نہیں کہ کیاہورہا ہے،آئینی ترمیم کو پارلیمان اورعوام کے سامنے پیش کیاجائے ان خیالات کااظہار سابق وزیراعظم و عوام پاکستان پارٹی کے آرگنائزر شاہد خاقان عباسی نے دورہ مری کے دوران مری میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عدلیہ حکومت کے تابع نہیں ہونی چاہیے یہ کام وزیراعظم کانہیں ہے، آج پاکستان میں جمہورت کے علمبردارمولانافضل الرحمان ہیں،فارم 47کی حکومتیں ایسے کام رات کے اندھیرے میں ہی کرتی ہیں جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں