اٹک پولیس کی قمار بازوں کے خلاف پے در پے کاروائیاں جاری

 اٹک (نامہ نگار ) تھانہ سٹی اٹک پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ریلوے گرائو نڈ کے قریب چند اشخاص بذریعہ تاش جوا کھیلنے میں مصروف ہیں جس پر تھانہ سٹی اٹک پولیس نے فوری طور پر ریڈنگ پارٹی تشکیل دے کر موقع پر ریڈ کر کے 3 ملزمان طارق خان ولد انور ساکن میانوالی حال نیوٹاؤن، محمد ارشد ولد محمد اشرف سکنہ مرزا اور روید ولد رشید سکنہ غازی کو گرفتار کرکے دائو پر لگی رقم، موبائل فونز اور تاش کے پتے قبضہ میں لے کر قماری بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ہر سہہ ملزمان کو آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

ای پیپر دی نیشن