نبی کریم ؐکی سیرت طیبہ تمام انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے،ملک صفدر اعوان

 گوجرخان (نامہ نگار)علما مشائخ کونسل پاکستان کے صدر ملک صفدر اعوان نے نے کہا کہ نبی کریم ؐکی سیرت طیبہ تمام انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔ ہمیں آپؐ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایک کامیاب، پرامن اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ نبی کریم ؐ کی تعلیمات میں عدل، مساوات، اور بھائی چارہ کا پیغام مضمر ہے جو آج کے دور میں امن اور ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں صاحبزادہ عمران فاضل چشتی کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے چشتی ہاس وارڈ نمبر 7میں منعقدہ محفل میلاد مصطفی ؐ سے خطاب کرتے ہوئے کیا محفل کی صدارت علامہ غلام محی الدین سلطان آستانہ عالیہ مورگاہ شریف نے کی جبکہ علامہ جمیل نقشبندی مورگاہ شریف اور علامہ خلیفہ مسکین چشتی نے بھی خطاب کیا بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت مشہور نعت خواں محمد ظہیر چشتی اور محمد طیب علی نے پیش کی۔ مقررین نے مزید کہا کہ ہمیں معاشرتی انصاف اور انسانی فلاح کے لیے آپ ؐ کی سیرت کو مشعل راہ بنانا ہوگا۔تقریب کا اختتام دعا اور درود و سلام کے ساتھ ہوا، جس میں ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن