فتح جنگ(نامہ نگار) کاروباری شخصیت اور پا کستا ن پیپلزپارٹی تحصیل فتح جنگ کے سیکرٹری اطلاعات دوبئی سے کاروباری دورے پرپیرس فرانس پہنچ گئے ائیر پورٹ پر پاکستانی کاروباری کمیونٹی کے ملک نا صر،راشد وڑائچ،ملک عمران،چوہدری یاسر،سردار حسیب خان اور خواجہ ثاقب نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر حاجی غلام شبیر بھی موجود تھے انھوں نے فرانس میں کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور وہاں پر بزنس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا مختلف کمپنیوں کے دورے بھی کئے اور فرانس میں مختلف شعبوں میں بزنس کا جائزہ بھی لیا ٹیلی فونک گفتگو کر تے ہوئے حاجی شاہد نے کہا کہ فرانس سمیت پورے یورپ میں پاکستانی کمیونٹی بہترین کا روبار کر رہی ہے انھوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز وطن عزیز کا عظیم سرمایہ ہیں جو کروڑوں ڈالر زر مبادلہ بھیجتے ہیں انھوں نے کاحکومت پاکستان اوورسیز کے مسائل ترجیح بنیا دو ں پر حل کرے انھوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستا نی تاجر صنعت کار اور سرمایہ کار پاکستان کے معاشی حالا ت کے حوالے سے فکر مند رہتے ہیں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام اشد ضروری ہے اورسیز پاکستانیو ں کے دل اپنے ملک کیلئے دھڑکتے ہیں، فرانس اور دیگر یورپین ممالک میں اگر چہ ٹیکسز کی شرح بہت زیادہ ہے تاہم وہاں پر سرمایہ کاری کرنے والوں کو بھی مراعات بھی دی جاتی ہیں، گلف ممالک میں پاکستانی کمیونٹی کا کافی مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے حکومت بالخصوص وزارت خارجہ ان کے مسائل کو حل کرے اور مزید افرادی قوت کو گلف اور یورپین ممالک روزگار کیلئے بھجوانے کے مواقع فراہم کرے تاکہ ملک سے بیروزگاری کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کوکثیر زر مبادلہ بھی حاصل ہو سکے۔
پیپلزپارٹی تحصیل فتح جنگ کے سیکرٹری اطلاعات دوبئی سے فرانس پہنچ گئے
Oct 21, 2024