گوجرخان (نامہ نگار)شادی کی تقریبات میں چوری کی وارداتیں شادی ہالز میں چور گروہ متحرک۔ بچوں کے ذریعے وارداتیں کرانے والا گروہ متحرک گزشتہ روز سیٹھی ندیم کی فیملی کا پرس جس میں 60 ہزار نقدی ،طلائی زیورات میں انگوٹھی، ٹاپس اور قیمتی موبائل موجود تھے چور لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ گوجر خان درخواست پر مصروف تفتیش ہے، سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی تفصیلات کے مطابق گوجر خان شادی ہالز میں چور گینگ نے اپنے ہاتھ دکھانا شروع کر دیے۔کم عمر کے بچوں کو ان ورداتوں میں شامل کیا جا رہا ہے گزشتہ روز شادی کی تقریب میں تاجر رہنما سیٹھی ندیم کی فیملی کا پرس چور لے اڑے جس میں ڈیڑھ لاکھ مالیتی انگوٹھی بالیاں اور موبائل جبکہ 60 ہزار روپے الگ سے رقم شامل ہے روپے کے طلائی زیورات نقدی رقم اور موبائل شامل ہیں اس طرح مجموعی طور پر دو لاکھ 10 ہزار روپے کی واردات ہوئی جس پر سیٹھی ندیم نے تھانہ گوجرخان میں درخواست دے دی ہے سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ تاجر رہنماں نے تھانہ گوجرخان کی حدود میں چوری کی اس واردات کا سراغ لگا کر رقم برامد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔