بھارہ کہو بائی پاس عوام علاقہ کیلئے کارا ٓمد ثابت نہ ہو سکا

Oct 21, 2024

 بھارہ کہو (نامہ نگار) اسلام آباد کے نواحی شہر بھارہ کہو کے اٹھال چوک میں ہمیشہ ٹریفک کی بھیڑ کی وجہ سے پیدل چلنے والے عوام کا سفر کرنا مشکل ہو گیا ،دوسری جانب دوکانوںکے آگے تجاوزات مافیاں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جو باقائدگی سے دوکانداروں کو ماہانہ کرایہ بھی دیتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانگی میں خلل پڑتا ہے اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کیلئے بنائے گئے یو ٹرن سے مخالف سمت چلنے والی گا ڑیوں اور موٹر سائیکلوں کوروکا نہیں جا رہا جبکہ چوک کے چاروں اطراف موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں پارک کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے روڈ اور مین چوک تنگ ہو جاتا ہے اسی طرح روٹس پر چلنے والی گاڑیاں جن کا مقامی ٹریفک پولیس سے معاملات طے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک پولیس ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے سے گریزاں رہتی ہے ، عوام علاقہ انتظامیہ سے اپیل کرتی ہیںکہ ٹریفک کی روانگی اوراٹھال چوک میں رش کو کم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں تا کہ پیدل چلنے والے اور گاڑیوں پر سفر کرنے والے عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

مزیدخبریں