بوچھال کلاںـ(نامہ نگار) 13سال کے طویل عرصے کے بعد چکوال چیمبر آف کامرس نے ملک کے معروف مائن اونر راجہ مجاہد افسر کو چیمبر کی رکنیت دے دی اس حوالے سے چکوال چیمبر آف کامرس میں منعقد ہونے والی بھرپور تقریب پذیرائی میں راجہ مجاہد افسر کو رکنیت عطاء کی گئی۔نو منتخب صدر عامر نجیب بھٹہ نے راجہ مجاہد افسر کو خوش آمدید کہتے ہوئے چکوال چیمبر کی رکنیت راجہ مجاہد افسر کے حوالے کی۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر محمد ریاض فاروقی اور نائب صدر خالد محمود مرزا کے علاوہ ایگزیکٹو باڈی کے ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔راجہ مجاہد افسر نے نومنتخب صدر عامر نجیب بھٹہ کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں گلدستہ پیش کیا۔ راجہ مجاہد افسر نے کہا کہ ہم صدر عمر نجیب بھٹہ کی خصوصی دعوت پر چکوال چیمبر آف کا مر س آئے ہیں کیونکہ میرا بنیادی طورپر راولپنڈی چیمبر آف کامرس سے ہے لہٰذا اب اپنے آبائی ضلع کے چیمبر میں آنے سے بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے۔ راجہ مجاہد افسر نے کہا کہ چکوال چیمبر کے قیام میں ظفر بختاوری اور قاضی محمد اکبر کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔
چکوال چیمبر آف کامرس نے راجہ مجاہد افسر کو چیمبر کی رکنیت دیدی
Oct 21, 2024