مری (نامہ نگار خصوصی)تمام مسائل کا حل اسلامی نظام حکومت ہے ، امت مسلمہ کے زوال کی سب سے بڑی وجہ دین اسلام سے دوری ہے ، مسلمان ظاہری اسباب جدید ٹیکنالوجی پر عبور حاصل نہ کر سکے ھم آج بھی کفار پر برتری حاصل کر سکتے ھیں جب تک ھم عملی طور پر کامل مسلمان نہیں بنیں گے ناکامی ھمارہ مقدر ٹھہرے گی۔ ا ن خیالات کا اظہار محمد وقاص عباسی رہنما پاکستان سنی تحریک مری حمزہ عباسی حبیب الرحمن عباسی نے 20 اکتوبر پریس کلب لیاقت باغ راولپنڈی صبح 10 بجے عظیم الشان بیداری امت کنونشن کے انعقاد کے سلسلہ میں اجلاس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ اسوقت امت مسلمہ بلخصوص فلسطین شام لبنان یمن ودیگر اسلامی ممالک میں کفار ظلم ستم کر رھے ھیں کی بڑی وجہ مسلمانوں کی نا اتفاقی و عملی طور پر دین اسلام سے دوری ھے ا اس موقع پر جنرل سیکرٹری pstضلع مری ظفر علی صاحبزادہ شمس گیلانی ذیشان عباسی واجد علی سیاب عباسی ودیگر بھی موجود تھے۔
تمام مسائل کا حل اسلامی نظام حکومت ہے ، وقاص عباسی
Oct 21, 2024