بلدیہ گوجر خان کے جاری کردہ فنڈز سے ہونیوالے کاموں کی چھان بین شروع 

گوجرخان (نامہ نگار) بلدیہ گوجر خان کے جاری کردہ فنڈز سے شہر میں ہونے والے ترقیاتی اور دیگر کاموں کی چھان بین شروع کر دی گئی جون 2023 تا جون 2024 تک ہونے والے تمام کاموں کا ڈیٹا اور دیئے گئے منصوبہ اور خرچ کی جانے والی رقم کے حوالہ سے حکومت پنجاب کی طرف سے 3 ستمبر4 202 کو ایک لیٹر جاری کیا گیا جس میں مالی سال کے دوران ہونے والے تمام کاموں کی چھان بین کر کے اور بلدیاتی آفیسران سے پوچھ گوچھ کر کے ایک ماہ کے اندر تحقیقاتی عمل مکمل کر کے رپورٹ حکومت پنجاب کو پیش کی جائے گی ذرائع کے مطابق کروڑ وں کے دیے گئے منصوبوں اورکاموں کی مکمل چھان بین کی جائے گی کہ یہ رقم کہاں خرچ کی گئی ان میں تعمیر کردہ سڑکیں اور گلیاں اور دیگر منصوبہ جات بھی شامل ہیں کہ اتنی بڑی رقم کن منصوبوں پر خرچ کی گئی یہاں یہ امر قابل ذکر ہے بلدیہ گوجرخان کی آئے روز نت نئی کہانیاں سامنے آرہی ہیں جس میں واٹر سپلائی سٹریٹ لائٹ اور دیگر کاموں کی مد میں ایک بڑی رقم خرچ کی جا چکی ہے لیکن شہر میں پانی کا بحران تا حال مسلسل جاری ہے واٹر سپلائی سکیم میں خرچ کی گئی رقم کے باوجود پانی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا اسی طرح سٹریٹ لائٹ کی مد میں اب تک ایک بڑی رقم خرچ کی جا چکی ہے لیکن شہر تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے شہریوں نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام کاموں کی مکمل تحقیقات کر کے انکوائری رپورٹ بھی منظر عام پرلائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن