بیول ،سوئی گیس کی بندش،دیہات کے مکین دور دراز ہوٹلوںسے کھانا لانے پر مجبور

Oct 21, 2024

 بیول(نامہ نگار)سوئی گیس کی بندش،دیہاتوں کے مکین دور دراز ہوٹلوں اور تنور والوں سے کھانا لانے پر مجبور، اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل۔ شرقی گوجرخان کے گاوں ماہندر، مل اعوان، چنگا میرا اور دیگر قریبی علاقوں میں کئی دنوں سے مسلسل گیس کی بندش جاری ہے بالخصوص کھانا پکانے کے اوقات میں گیس نہیں ہوتی ہے اور بعض اوقات زیرو پریشر ہونے کی وجہ سے چولہے جلتے ہی نہیں ہیں جس سے گھریلو خواتین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ سکول جانے والے بچوں اور کام کاج پر جانے والے افراد بھی اس صورتحال سے پریشان ہیں کیونکہ آئے دن گیس کی اس بندش سے علاقہ مکین کو دور دراز ہوٹلوں اور تنور والوں سے کھانا لانا پڑتا ہے جس سے وہ عاجز آ چکے ہیں۔ابھی سردی کا موسم بھی نہیں ہے اور گیس والوں کا یہ حال ہے جبکہ گیس بل میں اضافی چارج بھی شامل کر دیا گیا ہے۔اہل علاقہ نے محکمہ سے اپیل کی ہے کہ گیس بندش کا فوری نوٹس لیں اور اسے ختم کیا جائے۔

مزیدخبریں