35 کروڑ فنڈ ملتے ہی تحصیل حضرو میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا  

  حضرو (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن تحصیل حضرو کے صدر ملک انصار نے کہا ہے کہ جہانگیر خانزادہ کو 35 کروڑ روپے کے فنڈ ملتے ہی تحصیل حضرو میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا خانزادہ خاندان کی تحصیل کے لیے خدمات سب سے نمایاں جہانگیر خانزادہ نہ پہلے عوام کو مایوس کیا نہ آئندہ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جہانگیر خانزادہ تحصیل حضرو کے مسائل سے اگاہ ہیں بہت جلد ہی حکومت پنجاب کی طرف سے ملنے والی 35 کروڑ روپے کی گرانٹ سے دیہاتوں کے عوام کے دری نہ مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے پنجاب کے عوام کو ہر قسم کو ریلیف مل رہا ہے مسلم لیگ نون کی قیادت نے ہمیشہ اقتدار میں ا کر عوام کی خدمت کی یہی وجہ ہے کہ قوم ان پر اعتماد کرتی ہے پنجاب میں جس طرح مریم نواز شریف کی کارکردگی ہے اس کی مثال نہیں ملتی بہترین کارکردگی پر مسلم لیگی ورکروں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن