گوجرخان (نامہ نگار)بلدیہ گوجر خان نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ڈینگی کے خلاف مہم کو روند کے رکھ دیا تمام کارروائیاں فوٹو سیشن تک محدود ہیں عملی طور پر کارکردگی زیرو ہے تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی سختی سے ہدایت ہے کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کے حوالہ سے سخت اقدامات کیے جائیں لیکن گوجرخان میں مقامی انتظامیہ اور بلدیہ نے صرف دکانوں اور تاجروں کو نشانہ بنا رکھا ہے ذرا سا پانی کھڑا ہونے پر جرمانے اور ایف آئی آر کاٹ دی جاتی ہے جبکہ بلدیہ کے اپنے ذمے شہر کے جو نالوں کی صفائی ستھرائی ہے اس طرف کوئی توجہ نہ ہے آئے جہاں پر عرصہ دراز سے نالے صاف نہ ہونے سے ڈینگی لاروا اور مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے اس طرف انتظامیہ اور بلدیہ نے مکمل چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے شہر میں ڈینگی لاروا کے خاتمہ کے لیے سپرے اور دیگر اقدامات سخت کیے جائیں شہر بھر کے نالوں کی صفائی کی جاے تاکہ مچھروں کی افزائش رک سکے۔