عوام کوطبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوہسار ہسپتال بنا ؤتحریک کاسلسلہ جاری 

Oct 21, 2024

 مری(نمائندہ خصوصی)ضلع مری میں عوام کوطبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوہسار ہسپتال بنا تحریک کاسلسلہ جاری ہے،اہلیان لوئربیلٹ ضلع مری کے عوام کاکہنا ہے کہ مری کوضلع کادرجہ دے دیاگیا ہے توضلع بھر کی عوام کو بہترطبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مری کے سینٹرل مقام پر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال مری کاقیام انتہائی ضروری ہے،ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے عوامی سطح پر موزوں ترین اورقابل رسائی مقام لوئر ٹوپہ ہے جو اردگرد کے تمام دیہی علاقوں اورمری شہر کے بھی قریب ہونے کی وجہ سے عوام کی پہنچ میں ہے ان خیالات کااظہار سرپرست اعلی کوہسارہسپتال تحریک مولانا قاری سیف اللہ سیفی،معاون خصوصی کوہسارہسپتال حمیدعباسی،ممبر کوہسارہسپتال کمیٹی محمدفیصل وانی اوردیگر نے اپنے بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عوام سے رابطے کئے جارہے ہیں اوردستخطی مہم بھی شروع ہوچکی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع مری میں لوئرٹوپہ کے مرکزی مقام پر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر کوہسار ہسپتال کوجلدازجلد تعمیر کیاجائے تاکہ ضلع مری کے تمام عوام کو طبی سہولیات میسر ہوسکیں۔

مزیدخبریں