انسداد پولیو مہم کے حوالے سے میونسپل کمیٹی لاوہ میں میٹنگ

لاوہ(نامہ نگار) تحصیل لاوہ میں 28 اکتوبر سے شروع ہو کر یکم نومبر  تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے میونسپل کمیٹی لاوہ  میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا میٹنگ میں ٹیچرز، علماء کرام، اور محکمہ ہیلتھ کے یو سی ایم او،ایریا انچارج نے شرکت کی, پولیو مہم میں تحصیل لاوہ  کی سطح پر 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے اور وٹامن اے کے کیپسول پلائے جائیں گے اس ضمن میں پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی  ہیں اس حوالے سے ٹیچرز اور علما کرام کو اپیل کی گئی کہ سکولز میں اور مساجد میں شہریوں کو پولیو کے حوالے سے آگاہی دیں۔

ای پیپر دی نیشن