کھنڈہ (نامہ نگار) بابر مجتبی ولد منصب خان سکنہ تھٹی سیداں تحصیل جنڈ نے تھانہ بسال پولیس کو قطعی درخواست پیش کی کہ میرا چھوٹا بھائی سمیر الحسن اپنے گاں سے باہر پہاڑی ایریا میں مال مویشی چرا رہا تھا کہ کامرن شاہ ولد ارشاد شاہ آیا جس سے میرے بھائی نے پانی مانگا تو کامران شاہ نے میرے بھائی کو پانی دینے کے بعد برائی کرنے کا کہا جس پر میرے بھائی نے اس کو سختی سے منع کیا تو اس نے غصہ میں آکر میرے بھائی کو مارنا شروع کر دیا جیسے ہی میرے بھائی نے جان بچا کر بھاگنے کی کوشش کی تو کامران شاہ نے پیچھے سے پتھر مارا جس سے وہ زخمی ہو کر گر گیا تو کامران شاہ نے ڈنڈے کے ساتھ وار کیے جو اسے کمر میں لگے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈآکٹر سردار غیاث گل خان کے احکامات کی روشنی میں تھانہ بسال پولیس نے شہری کی درخواست پر فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لا تے ہوئے کامران شاہ ولد ارشاد شاہ ساکن تھٹی سیداں تحصیل جنڈ ضلع اٹک کو گرفتار کر کے آہنی زیور سے آراستہ کر دیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔