ریسکیو اہلکار نے بروتھا نہر  میں ڈوبتے شخص کو بچا لیا

Oct 21, 2024

اٹک (نامہ نگار ) تحصیل حضرو کے گائو ں چیچیاں کے رہائشی 45 سالہ مبشر ولد محمد حسین نے غازی بروتھا نہر میں چھلانگ لگا دی ، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی واٹر ٹیم فوراً موقع پر پہنچی، واٹر ریسکیو ٹیم کے کمانڈر تیمور شہزاد نے فوراً نہر میں کود کر ڈوبتے شخص کو باہر نکال لیا جسے ریسکیو میڈیکل ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا ، متاثرہ شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اپنے پورے ہوش و حواس میں ہے۔ 

مزیدخبریں