پیشی پر آئے ملزم کی جانب  سے مخالف کو موبائل  پر گالیاں  دھمکیاں،مقدمہ درج

Oct 21, 2024

کلر سیداں (نامہ نگار)اڈیالہ جیل سے کلر سیداں کچہری میں تاریخ پیشی پر آئے ملزم کی جانب سے مخالف کو موبائل  پر گالیاں دینے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔محمد جنید نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ روز میرے موبائل فون پر مسمی عیسیٰ نے کال کی اور مجھے دھمکیاں دیں کہ تم کلمہ پڑھ لو میں بہت جلد ضمانت پر رہا ہو نے والا ہوں باہر آ کر تمہارا بندوبست کرونگا۔ملزم عیسیٰ کلر سیداں کچہری میں اڈیالہ جیل سے تاریخ پیشی پر آیا ہوا تھا  جس نے یہاں کسی نامعلوم شخص سے فون لے کر مجھے گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

مزیدخبریں