مری(بیورو رپورٹ)ملکہ کوہسارمری میں سردی بڑھنے لگی،بادلوں اورٹھنڈی ہواں کاسلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے،توقع کی جارہی ہے کہ رواں ماہ کے آخر یا نومبر کے شروع میں برفباری کاآغاز ہوجائیگا،گرمائی سیزن کے خاتمے کے بعد اب سیاح ہفتہ وار تعطیلات پر ہی مری کارخ کرتے ہیں برفباری کاآغاز ہونے پر روزانہ کی بنیاد پر سلسلہ شروع ہوجائیگا اورجنت بینظیر وادی رونقیں دوبالا ہوجائینگیں،مری کے تاجر اوروہ لوگ جن کارزق سیاحت سے وابستہ موسم سرماکی برفباری کاانتظار کررہے ہیں۔