بوچھال کلاں(نامہ نگارـ)علاقہ ونہار کے عوام نے یہاں ہمارینمائندہ کو سراپا احتجاج بنتے ہوئے بتایا کہ علاقہ ونہار میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا ہے زمین پر اگنے والی سبزیوں کے ریٹ آسمانوں کو چھونے لگے ہیں پیاز بلکل ہی بے قابو ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ پیاز اس وقت ایک ہزار روپے دھڑی جبکہ آلو پانچ سو روپے دھڑی فروخت ہو رہا ہے۔