مٹھیال (نامہ نگار ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں جنڈ کیمپ میں ہمت کارڈز کی مستحق افرادمیں تقسیم جاری ہے مستحق افراد میں ہمت کارڈ کی تقسیم کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال کے نمائندے انچارچ پولیٹیکل امور ملک ندیم نے کہاکہ اسے کہتے ہیں حقیقی ریاستِ مدینہ کے اصولوں پر عمل کرنا عام آدمی کے لئے یہ کسی نعمت سے کم نہیں اسسٹنٹ کمشنر جنڈ اشفاق رسول نے کہا کہ پنجاب کے مستحق افراد کی دہلیز تک اب ان کا حق پہنچایا جائے گا ہم ہمت کارڈ کے حوالے سے ہر طرح سے محکمہ سوشل ویلفیئر سے تعاون کریں گیمسلم لیگی رہنما ملک نعیم آف بہادر خان نے کہا کہ ہمت کارڈ پر وزیر اعلی پنجاب اور ضلع اٹک کی سیاسی قیادت ممبران اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرکو معذور اور اپاہج افراد دعا دے رہے ہیں عارف محمود صدیقی ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئرنے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اٹک کے تعاون سے چھ تحصیلوں میں کیمپ سائٹس قائم کیں ہیں صوبائی وز یر سماجی بہبود سہیل شوکت بٹ کی ہدایت پر ممبران اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر کی مشاورت اور سربراہی میں ہمت کارڈ کی تقسم ہورہی ہے۔تقریب میں ملک آصف بڈھیال ،ملک شاہدسابق وائس چیئرمین، ملک اشرف اور کیمپ انچارج محمد بلال بھی موجود تھے۔
جنڈ کیمپ میں ہمت کارڈز کی مستحق افرادمیں تقسیم جاری ہے، ملک ندیم
Oct 21, 2024