ہم عوام  کی خدمت اور تحفظ کیلئے ہیں،ڈی ایس پی ٹریفک راولپنڈی 

 کلر سیداں (نامہ نگار) ڈی ایس پی ٹریفک راو لپنڈی چوہدری محمد قاسم نے مسافروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی کنڈیکٹر زائد کرایہ چارج کرے، کسی سے بدتمیزی کرے یا سواری کو راستے میں اتاردے تو وہ ہماری یونیفارم میں جہاں بھی کوئی اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہے کو اپنی شکایت درج کروائیں،ہم آپ کی خدمت اور تحفظ کیلئے ہیں،ہم ہر طرح سے مدد و معاونت کریں گے۔اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک ٹریفک وارڈنز کلر سیداں سٹی سرکل ناصر سعید اور ڈیوٹی آفیسر عمران نواب کے ہمراہ زائد کرایہ وصولی،مسافروں کیساتھ بدتمیزی اور اوورلوڈنگ کے مرتکب قانون شکن ٹرانسپورٹروں کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 30مسافر گاڑیوں کو ای چالان ٹکٹس جاری کر کے ان سے مجموعی طور پر 35ہزار   کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دی۔

ای پیپر دی نیشن