کھنڈہ(نامہ نگار) ضلعی سینئرنائب صدر پاکستا ن مسلم لیگ (ن) حا جی ذوالفقار علی بلوچ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن بلند و بانگ دعووں کی بجائے عملی اقداما ت پر یقین رکھتی ہے جس نے وعدوں سے تکمیل تک کا سفر نئے عزم و یقین کے ساتھ کے نعرے کو عملی جامہ پہنایا ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال,چیئر مین مانیٹرنگ کمیٹی ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شیر علی خان,چئیرمین ہیلتھ کمیٹی و سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار افتخار احمد خان کی شبانہ روز کی کاوشوں کی بدولت اللہ کے فضل و کرم سے فتح جنگ سے پنڈی گھیب کھو ڑ روڈ جس کا تخمینہ 4 ارب 70 کروڑ رو پے ,کوٹ فتح خان سے شہرائے چراغ لاگت 10 کر وڑ روپے اور حیدر چوک سے رتوال تھٹی گوجراں روڈ لاگت 20 کروڑ روپے سے کام کا آغاذ ہوچکا ہے و ہ گزشتہ روز یہاں ,,نوائے وقت ,, سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر لیگی رہنما حاجی مسلم اقبال بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی تعمیر و ترقی میں شاہراں اور رابطہ سڑکوں کا اہم کر دار ہوتا ہے ان شاہراں کے ذریعے مقامی سطح پر عوام کو آمدورفت کی بہترین سفری سہولیات میسر آسکیں گی انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ وژن ہے کہ کثیر المقاصد نوعیت کے بڑے منصوبوں کے ساتھ ساتھ دیہی سطح پر عوام کو درپیش مسائل کے ازالے کے لیے بھی ایسے موثر اقدامات اٹھائے جائیں جو عوام کی دیر پا اور پا ئیدار ترقی کے ضامن بن سکیں یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں بالخصوص دیہی اور دور افتادہ علاقوں کی پسماندگی کودورکرنے کے لیے ہر شعبہ زندگی میں نمایاں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جس طرح پنجاب کے عوام کی خدمت کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے وہ قا بل تحسین ہے مشکل ترین حالات کے باوجودحکومت نے معیشت کو توانا بنانے اور عوام کو درپیش مسائل کیحل کے لیے مثالی اقدامات کیے جن کے ثمرات عوام کو ہر سطح پر میسر آرہے ہیں ۔