حضرو،ڈینگی مچھر مار سپرے نہ کرنے کی وجہ سے وبا پھیلنے لگی

 حضرو (نمائندہ نوائے وقت)ڈینگی مچھر کے وار تحصیل حضرو میں بھی شروع ہوگئے حضرو انتظامیہ نے اس بار مچھر مار سپرے کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی جس کی وجہ سے ڈینگی مچھر سر اٹھانے لگا نواحی گاؤں ملا کلاں میں محمد سلیم جس کو ڈینگی مچھر نے ڈس لیا تھا دوران علاج جان کی بازی ہار گیا معلوم ہوا ہے کہ تحصیل حضرو کے کئی دیہاتوں میں ڈینگی مچھر کے ڈسنے سے کئی افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ انتظامیہ نے اس حوالے سے مکمل طور پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے تحصیل حضرو کے عوامی حلقوں نے کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حضرو انتظامیہ کی اس کی اس نااہلی نوٹس لے کر تحصیل بھر میں ڈینگی مچھر مار سپرے کرانے کے احکامات جاری کریں تاکہ عوام کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔

ای پیپر دی نیشن