دولتالہ سے گوجرخان براستہ سکھو ،  بھنگالی سے گلیانہ سڑک کا افتتاح

Oct 21, 2024

 دولتالہ سکھو(نامہ نگار) دولتالہ سے گوجرخان براستہ سکھو سڑک اور بھنگالی سے گلیانہ سڑک کا افتتاح کر دیا گیاوزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے پروگرام سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت دولتالہ گوجرخان سڑک  19 کلومیٹر ،39 کروڑ روپے جبکہ بھنگالی گلیانہ سڑک 103 ملین کی خطیر رقم سے پایہ تکمیل کو پہنچیں گی اس موقع پر عظیم الشان اافتتاحی تقریب کا انعقاد دوبئی چوک یوسی سکھو میں کیا گیا ایم پی اے پی پی 9راجہ شوکت عزیز بھٹی، سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے دونوں اہم شاہراہوں کا افتتاح کیا اس موقع پر   غضنفر علی کیانی، راجہ حمید سلیم، خان بھٹی ، چوہدری ابرارسرور ، کرنب الیاس یحیی فیض، مرزا عنایت اللہ، چوہدری ظفر محمود، چوہدری شاہد محمود،  نعمان اسلم کیانی، احسن محمود مرزا،فاروق قریشی، چوہدری ارشد، چوہدری یاسر ،حاجی طیب بشیر قریشی ،چوہدری عامر گجر، کامران منہاس ایڈوو کیٹ،مختار کیانی سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک تھی پنڈ ال پہنچنے پر راجہ جاوید اخلاص ، راجہ شوکت عزیز بھٹی و د یگر کا شاندار اور فقید المثال استقبال کیا گیا تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ شوکت عزیز بھٹی اور راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ مسلم لیگ ن ، عوامی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا۔

مزیدخبریں