اسلام آباد(خبر نگار)معروف پوٹھوہاری ادیب اور دانش ور شریف شاد کی شخصیت اور فن پر مبنی کتاب’’شریف شاد۔شخصیت اور فن ‘‘شائع ہو گئی ہے یہ کتاب مشہور مصنفہ اور شاعرہ مسرت شیریں نے تحریر کی ہے، کتاب میں شریف شاد کی پوٹھوہاری میں لکھی گئی کتابوں کا بھی تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے شریف شاد کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے قرآن مجید کا پوٹھوہاری زبان میں ترجمہ کیا اس کے علاوہ سیرت النبی ؐپر ان کی دو کتابوں کو وزارت مذہبی امور کی طرف سے صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے، مسرت شیریں کی اس سے پہلے آدھے درجن کے قریب کتابیں شائع ہو چکی ہیں، انہوں نے اس کتاب میں شریف شاد کے بارے میں ان کے بچوں،دوستوں اور عزیز و اقارب کے تاثرات اور مضامین بھی شام کئے ہیں لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس محمد انوارالحق کا ایک مضمون بھی شامل کیا گیا ہے جو انہوں نے اپنے سکول کے استاد شریف شاد کے بارے میں تحریر کیا ہے۔