یحییٰ سنوار کی شہادت سے مزاحمت ختم نہیں ہوگی، عبدالقدیرخاموش 

Oct 21, 2024

 اسلام آباد(خبرںگار) یحییٰ سنوار کی شہادت سے مزاحمت ختم نہیں ہوگی ۔یحییٰ سنوار میدان جنگ میں جرات مندی وبہادی سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔حماس کی قیادت اورمظلوم فلسطینیوں کی قربانیوں کی بدولت جلدقبلہ اول آزادہوگا ۔یحییٰ سنوار راہ آزادی فلسطین کے عظیم ہیرو تھے۔جمعیت علما اہل حدیث کے چیئرمین قاضی عبدالقدیرخاموش ودیگرحاجی عبدالغفارسلفی ،علامہ عبدالخالق فریدی،ثنا اللہ ڈار،ابوبکرقدوسی ،حاجی محمدایوب ،حافظ عبدالباسط ودیگرنے کہاہے کہ یحیی سنوار راہ آزادی فلسطین کے  عظیم ہیرو  تھے شہید السنوار نے اپنی زندگی فلسطین کے لیے وقف کررکھی تھی اور آخرکار اپنی جان خدا کی راہ اور فلسطین کی آزادی میں قربان کردی وہ ایسے حریت پسند رہنماء  تھے جو بائیس سال غاصب صیہونیوں کی جیل میں رہے اور انھوں نے جیل میں ناول " کیل اور کانٹا" سمیت کئی کتابیں لکھیں اور جیل سے رہائی کے بعد غاصب صیہونی فوج کے ساتھ جنگ کے میدان میں شہید ہوئے۔یحییٰ سنوار راہ آزادی فلسطین کے عظیم ہیرو تھے،یحی سنواراوردیگرفلسطینی مجاہدین عزم وہمت کے وہ مسافرہیں کہ جن کو جسمانی طور پرتوختم کیاجاسکتاہے مگران کے نظریے ،شہادت اوران کی قربانیوں کی بدولت جلنے والے آزادی کی شمع کوبجھایانہیں جاسکتا یحی سنوارکی جرات مندانہ موت ان کے راستے کی حقانیت کی دلیل ہے۔

مزیدخبریں