اسلام آباد میں تین روزہ گرلز سپورٹس کارنیول اختتام پذیر ہو گیا

Oct 21, 2024

 اسلام آباد(خبرنگار+خصوصی رپورٹ)اسلام آباد میں سجا تین روزہ گرلز سپورٹس کارنیول اختتام پذیر ہو گیا،رنگا رنگ تقریب میں چالیس ہزار سے زائد طالبات نے شرکت کی،تمام صوبوں سے کھیلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں کیش پرائز ، میڈلز اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے،وفاقی وزارت تعلیم ،تعلیمی بورڈ اور وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے تین روزہ گرلز سپورٹس کارنیول کا انعقاد،سپورٹس بورڈ میں منعقدہ سپورٹس کے اس ایونٹ میں طالبات کی بھرپور شرکت،ثقافتی اور سپورٹس ملی نغموں پر بہترین پرفارمینس بھی پیش کیں،گرلز سپورٹس کارنیول فیسٹول میں پورے پاکستان اور دوسرے ممالک سے سے شائقین نے شرکت کی، پاکستان میں آسٹریا کی سفیر اینڈریا وِک نے کارنیول میں لگے تمام سٹالز کا دورہ کیا ، سٹالز سے شاپنگ بھی کی،سپورٹس کارنیول کے انعقاد پر وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین احمد وانی نے تمام شرکاء شکریہ ادا کیا ۔چیئرمین فیڈرل بورڈ جنید اخلاق نے کہا ہے ہماری کوشش ہو گی کہ مزید بھی کھیلوں کے مقابلوں میں خواتین کو ترجیح دی جائے گی۔ پاکستان کے تمام صوبوں سے کھیلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں کیش پرائز ، میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ،سیکرٹری آئی بی سی سی ، پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز اکبر،برگیڈیئر ڈاکٹر محمد نوید، فیڈرل بورڈ اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

مزیدخبریں