وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کیلئے کریک ڈاؤن

Oct 21, 2024

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لیے مو ثر کریک ڈاؤن اتوار کو جاری رہا،تھانہ ترنول ،تھانہ کورال ،تھانہ سہالہ ،تھانہ ہمک ،تھانہ رمنا اور تھانہ بہارہ کہو پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 01کلو 574 گرام ہیروئن ،01کلو 90گرام چرس ،10 لیٹر شراب اور 02عدد پستول برآمد کر کے مقدما ت درج کر لیے جبکہ 4 اشتہاری مجرمان کی گرفتاری بھی عمل لائی گئی،ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی رضا نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کے جان و ما ل اور ان کی عزت کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے

مزیدخبریں