طاہر القادری نے ہمیشہ اتحاد امت، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کردار ادا کیا،  فخر زمان عادل

 راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)معروف سماجی شخصیت اور تحریک منہاج القرآن کے راہنما ملک فخر زمان عادل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ہمیشہ اتحاد امت،بین المذاہب رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے اپنا عملی کردار ادا کیا آپکی کوششوں سے مغرب میں اسلام کو دہشت گرد مذہب قرار دینے کی سازشوں کا خاتمہ ہوا اور وہاں کے مسلمان سر اٹھا کر جینے لگے ہیں،فروغ اسلام اور خدمت انسانیت کیلئے تحریک کی خدمات سے دنیا بھر میں کروڑ ہا انسان مستفید ہو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک میں تحریک منہاج القرآن کے 44ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرتحریک منہاج القرآن،پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی راہنما انار خان گوندل،غلام علی خان،راجہ شعیب،مرزا آصف،سلیم دیوانہ،مظہر الحق، سہیل عباسی، فیضان علی،ملک اسلم،جمشید خان،فیاض نصیر،شاکر حسین اور شہر بھر سے ذیلی تنظیمات کے صدور وناظمین شریک ہوئے۔ناظم تعلقات عامہ اجمل محمود نے اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے آج سے 44سال پہلے رجوع الی القرآن کی جو شمع کو روشن کی تھی،اللہ تعالی کو کروڑ ہا شکر ہے کہ وہ آج سورج بن کر پوری دنیا کو روشن کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن