عقیدہ ختم نبوتؐ اسلام کا مرکزومحور، فتنہ قادیانیت کے خلاف پوری قوم متحد، محمد شاداب رضا 

 راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوتؐ اسلام کا مرکزومحورہے، عالمی دبائو کی کوئی حیثیت نہیں، ختم نبوتؐ کا پرچم ہمیشہ بلند رہے گا، آئین کے برعکس کسی آئینی ترمیم کو قوم قبول نہیں کرے گی، آئین میں ترمیم کیلئے حکومت تمام سیاسی پارٹیوں کو آن بورڈ لے،  اپنی مرضی کی عدالتی اصلاحات لائی گئیں تو ملک انتشارکاشکارہوگا، اقتدارکی رسہ کشی نے ملک کوپہلے ہی تباہی کے دہانے پہنچادیاہے،معاشی بدحالی کا شکار پاکستان مزید کسی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا،27اکتوبر کومقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے،  پاکستان کی بقا  اورسلامتی صرف نظام مصطفے سے وابستہ ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام پریس کلب راولپنڈی میں تحفظ ختم نبوتؐ علما ومشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کنونشن کا مشترکہ اعلامیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ فتنہ قادیانیت کے خلاف پوری قوم متحدہے،قادیانیوں کی ارتدادی سرگرمیاں روکنے کیلئے حکومت امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عملدر آمدیقینی بنائے ،قادیانیوں کے غیرشرعی اورغیرآئینی تبلیغی لٹریچرکے خلاف کریک ڈائون شروع کیاجائے ،1953 سے لیکر آج تک تحفظ ختم نبوت کے شہدا کے لیے ایک قومی یادگار تعمیر کی جائے،مسئلہ کشمیر پر دوٹوک اور واضح قومی حکمت عملی بنانے کیلئے حکومت یکجہتی کشمیر کانفرنس فوری طور پر بلائی جائے، پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد زاہد حبیب قادری کاکہناتھاکہ فلسطین اور کشمیر کے مسائل حل ہونے سے ہی مشرقِ وسطی اور جنوبی ایشیا میں استحکام آئے گا۔ ڈویژنل صدر ڈویژنل صدرعلامہ عطا الرحمن دھنیال، مفتی محمد سلیمان رضوی، حافظ اقبال رضوی، مولانا سلیم شہزاد، پیرمحمود حسین قادری، علامہ غلام جیلانی چشتی، علامہ اشفاق صابری، علامہ عبداللطیف قادری،مفتی مدثرحسین رضوی، صاحبزادہ عبدالرحمن سیالوی، وقاص عباسی، ڈاکٹر طیب رضا، انجینئر نجم الثاقب، ملک انعام،مفتی محمد ایوب رضوی، علامہ محمد ایازرضوی، پیر ڈاکٹرشیرازالقادری،سید فاروق حیدرشاہ،علامہ شعاع الدین، حاجی شکیل قادری،سرپرست سنی علما  کونسل عبدالوسیدسعیدجیلانی،علامہ قاسم محمود موہڑوی، صدرانجمن تاجران عمران خان،علامہ ریاض الرحمن صدیقی،پیرممتازاحمدفاروقی، ہاشم شیرقادری، علامہ رفیق مدنی، عاجزغلام حیدررضوی، طارق جلال ایڈوکیٹ، علامہ حارث چشتی، علامہ اعجاز قادری،قاری شفاقت چشتی ودیگرنے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن