ڈکیتی، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتیں ،شہری قیمتی اشیاء سے محروم 

Oct 21, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری نقدی، زیورات، کار ، موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں دو گھروں میں الگ الگ ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلح ڈاکو نقدی، زیورات، سات موبائل فون ، انعامی بانڈ ، لیپ ٹاپ سمیت دیگر اشیا چھین کر فرار ہوگئے سٹی زون میں تھانہ مارگلہ اور تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں گھروں کے تالے توڑکر نقدی، زیورات، چار موبائل فون چوری کرلئے گئے صدر زون کے تھانہ رمنا میں چوری کی واردات میں نقدی، انعامی بانڈ چوری کرلئے گئے۔ انڈسٹریل ایریا زون کے تھانہ شمس کالونی اور تھانہ سبزی منڈی کے علاقوں میں ایک دکان اور ایک کمرے کے تالے توڑ کر نقدی اور سامان چوری کرلئے گئے سواں زون کے تھانہ کرپا اور تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں دو گھروں کے تالے توڑکر نقدی اور طلائی زیورات چوری کرلئے گئے رورل زون کے تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے میں گھر کے تالے توڑ کر نقدی، زیورات، لیپ ٹاپ اور تین موبائل فون چوری کرلئے گئے تھانہ کھنہ کے علاقے میں دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے کار سوار فیملی سے نقدی، زیورات، دو موبائل فون چھین لئے تھانہ سنگجانی کے علاقہ میں دو موٹر سائیکل سوار راہگیر سے گن پوائنٹ پر نقدی، سونے کی انگوٹھی چھین کرلے گئے تھانہ آئی نائن کے علاقے میں دو مسلح نقاب پوش شہری سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین کرفرار ہوگئے۔

مزیدخبریں