راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)چیئرمین امن کمیٹی سفیر امن معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا کہ قیام امن و امان امن کمیٹی کے اولین ترجیح ہے۔امن ھوگا۔ تو چمن ہوگا ملک دشمن عناصر گلشن تباہ کر رہے ہیں حکومت ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں پر نظر رکھے یہ شجر پاکستان کے دیمک ہیں جو ملک کی جڑ کھوکھلی کر رہے ہیں انہیں لگام دی جائے سب سے بڑی خوشی کی بات ہے کہ راولپنڈی کو امن و امان کے حوالے سے پورے پنجاب میں پہلی پوزیشن ملی ہییہ بہت بڑا اعزاز ہے امن کمیٹی متحد ہو کر مساجد بارگاہوں کا دورہ کرتی ہے تو قوم خوشی سے استقبال کرتی ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن کمیٹی کے پیر سید عتیق الرحمن شاہ علامہ زاھد کاظمی مولانا قاسم ایوب سے کیا ۔اظہاربخاری نے کہا انسانیت کو وہ جوڑ سکتے ہیں جو م انسانوں سے جڑے ہوں عوام اثر رسول رکھنے والے ہی معاشرے میں ان کے پھول کھلا سکتے ۔امن وقت کی نہیں ہر وقت کی ضرورت ہے پاکستان کو ملک دشمن کا فساد نہیں قوم کو اتحاد کی ضرورت ہے۔ قیام امن کسی پر احسان نہیں ہماری ذمہ داری ہے.۔