دو افراد کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

Oct 21, 2024

 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )تھانہ بنی گالہ پولیس نے دو افراد کے قتل اور دو کو شدید زخمی کرنے میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا تفصیلا ت کے مطا بق مورخہ 27مئی 2024کو تھا نہ بنی گالہ پولیس کو خاتون نے درخواست دی کہ لڑائی جھگڑے کے دوران ملزم سجاد الرحمن و دیگر ملزمان نے ہمراہ اسلحہ آتشیں سے فائر نگ کر کے میرے خاوند عامر عزیز اور بھانجے حاسن کو شدید زخمی کر دیا،جن کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ان کی موت واقع ہوگئی جبکہ ملزمان نے دو بچوں انس اور حمدید کو زخمی کر دیا تھا۔

مزیدخبریں