پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےآغاز پرکے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 146 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،سٹاک مارکیٹ 85 ہزار 396 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مستحکم رہا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 3پیسے سستا ہوا ، انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 61 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 46 پیسے سستا ہوا تھا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 13 پیسے پر بند ہوا، پاکستان سٹاک مارکیٹ رواں ہفتےاتارچڑھاؤ رہا تھا ،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 233 پوائنٹس کی کمی ہوئی،مارکیٹ 85 ہزار 250 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےآغاز پربہتری کا رحجان
Oct 21, 2024 | 11:00