اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان نے بجلی چوروں کے خلاف آئیسکو ریجن میں بلا تفریق اور تسلسل سے جاری کاروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کے بجلی چوری کے ناسور کے خاتمے کیلئے آئیسکو مکمل طور پر متحرک ہے رواں ماہ اکتوبر2024کے دوران ڈیٹیکشن ٹیموں نے 49 ہزار سے زائد میٹرزچیک کیے178میٹرز سے بجلی کا ڈائریکٹ استعمال کرنے،7 میٹرز ٹمپرڈکرکے بجلی چوری کر نے پر متعلقہ صارفین کو ایک کروڑ 62 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے اور پولیس نے اس جرم میں شامل 19 افراد کو گرفتار کیا۔ چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ ستمبر2023سے جاری کریک ڈاؤن کے دوران 3 ہزار 557 بجلی چوروں کو 30 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں قانونی کاروائی کے تحت پولیس نے 2 ہزار 136 بجلی چوروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے محمد نعیم جان نے اس عزم کا اعادہ کیا کے حکومت پاکستان، وزارت توانائی اور تمام لاانفورسمنٹ اداروں کی مکمل سپورٹ کی بدولت اس ناسور کا آئیسکو سے جلد خاتمہ کر کے دم لیں گے صارفین بجلی چوری کی اطلاع متعلقہ ایس ڈی او دفاتر، آئیسکو ہیلپ لائن نمبر118یا سی سی ایم سی کینمبرز051-9252933-34پرد یں۔
بجلی چوری کے ناسور کے خاتمے کیلئے آئیسکو مکمل طور پر متحرک ہے، محمد نعیم جان
Oct 21, 2024