ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آف ایئرپورٹس کا باچا خان ایئرپورٹ کا دورہ

Oct 21, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آف ایئرپورٹس کا پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ (BKIAP) پر لوپ ٹیکسی وے لنکس (J&H) کی مرمت کے کام کا معائنہ کیا گیا ،لوپ ٹیکسی وے لنکس J&H پر پیچ مرمت کا کام جاری ہے۔ دونوں جگہوں پر کٹائی اور ملبہ ہٹانے کا کام مکمل کر لیا گیا۔ اس کے بعد بیس کی تیاری اور کمپیکشن سرگرمیاں شروع ہوئیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس انجینئیر صادق الرحمان نے ٹیکسی وے لنکس J اور H پر مرمت کے کام کا جائزہ لینے کے لیے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈویڑنل انجینئر سول، ڈویڑنل انجینئر انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس، ڈیوٹی ٹرمینل منیجر اور ایئرپورٹ کے دیگر افسران بھی تھے۔ . دورے کے دوران انہوں نے ڈویڑنل انجینئر سول سے جاری سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ لی اور کام سے متعلق خصوصی ہدایات دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کام کو مقررہ ڈیڈ لائن اور معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ ایک نوٹم پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مرمت کا کام 18 سے 22 اکتوبر تک کیا جانا ہے۔

مزیدخبریں