راولپنڈی کی تعمیر و ترقی وزیر اعلیٰ پنجاب کی توجہ کا مرکز ہے، انجینئر قمر الاسلام 

Oct 21, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب میں سڑکوں کی بحالی ہسپتالوں میں جدید سہولیات کی فراہمی مریم نواز شریف کا مشن ہے۔ضلع راولپنڈی کی تعمیر و ترقی وزیر اعلیٰ پنجاب کی توجہ کا مرکز ہے ہولی فیملی ہسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ کر دیا گیا ہے عام آدمی کی دہلیز پر کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال سے صحت کی سہولیات پہنچانے کا عمل جاری ہے مریم نواز شریف کی ہدایت پر دل کے عارضہ میں مبتلا بزرگ مریضوں کو گھروں میں ادویات فراہم کی جا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی راولپنڈی انجینئر قمر الاسلام راجہ نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا انجینئر قمر الاسلام راجہ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وڑن کے تحت ضلع راولپنڈی کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام شروع ہو گیا ہے پنجاب بھر کے آر ایچ یو اور  بی ایچ یو کی تعمیر و مرمت شروع ہے۔مراکز صحت کو تعمیر و مرمت کے لیے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے تاہم مقامی آبادی کو صحت کی سہولیات ملتی رہیں گی  انہوں نے کہا کہ راولپنڈی بالخصوص این اے 53 کی  مختلف سڑکوں کی ری ویمپنگ کا کام شروع ہو گیا ہے۔ان شائاللہ ایک سال کے اندر یہ کام مکمل کر لیا جائے گا۔  انجینئر قمر الاسلام راجہ نے بتایا کہ روات اور چونترہ کے 12  گاؤں میں 3 ارب 50 کروڑ کی لاگت سے سوئی گیس پائپ لائنیں بچھیں گی اور رفتہ رفتہ دیگر دیہاتوں کو بھی سوئی گیس فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے علاقہ کو سرسبز و شاداب بنانے اور پانی کی کمی دور کرنے کے لئے سمال ڈیمز پر کام  جاری ہے دھدوچھہ ڈیم اور مہوٹہ موہڑہ ڈیم اسی مالی سال میں مکمل ہو جائیں گے دیگر سمال ڈیمز پر بھی کام کریں گے.

مزیدخبریں