اسرائیلی فوج کے 41 سالہ بریگیڈ کمانڈر دھماکے میں ہلاک

Oct 21, 2024 | 12:34

 اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں ایک دھماکے کے نتیجے میں بریگیڈ کمانڈر کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیل ہگاری نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ اتوار کو 401 بریگیڈ کے کمانڈر کرنل احسن دقسا جبالیہ کے علاقے میں اس وقت ہلاک ہوئے جب وہ ٹینک سے باہر نکلے اور دھماکہ ہوا۔فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیل ہگاری نے بتایا کہ اس واقعے میں ایک اور بٹالین کمانڈر اور دو اہلکار زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ وہ علاقے کا جائزہ لینے کے لیے باہر نکلے تھے جب دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گئے۔وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے ایک الگ بیان میں کہا کہ دقسا حماس سے لڑتے ہوئے مارے گئے۔41 سالہ کرنل احسن دقسا کا تعلق دروز کمیونٹی سے تھا اور انہیں چار ماہ قبل  بریگیڈ کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔ وہ ایک سال سے جاری غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے سب سے سینیئر کمانڈروں میں سے ایک تھے۔وہ اسرائیلی فوج کے ان چار اعلی ترین افسران میں شامل تھا جو اس جنگ میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے  اسرائیلی فورسز نے چھ اکتوبر کو جبالیہ اور شمالی غزہ کے دیگر حصوں میں زمینی اور فضائی حملے شروع کیے.

مزیدخبریں