کراچی:کاونٹرٹیرارزم ڈپارٹمنٹ شعبہ تفتیش نے خفیہ اطلاع پر اہم کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 مبینہ دہشتگردوں کو سہراب گوٹھ سےگرفتارکرلیا۔ ڈی ایس پی سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے بتایا کہ سہراب گوٹھ پولیس پکٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، گولیاں لگنے سے اہلکار یاسین جاں بحق اور اہلکار سلمان عباس زخمی ہوگیا تھا، حملے کی ذمہ داری فتنتہ الخوارج نے قبول کی تھی۔ ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ مبینہ دہشت گردوں میں فرہاد، حاجی رحمان اور صغیر شامل ہیں جن کے قبضے سے 3 پستول اور تنظیمی لٹریچر برآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان کا تعلق فتنتہ الخوارج مولانا بشیر گروپ سے ہے۔
ٹی ٹی پی کے 3 مبینہ دہشتگرد سہراب گوٹھ سےگرفتار
Oct 21, 2024 | 13:57