سونے کی مقامی اورعالمی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، پہلی بار سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ بیاسی ہزار تین سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ 10گرام سونا 429 روپے اور تولہ 500 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت 2لاکھ 42 ہزار27 روپے ہوگئی۔سونا فی تولہ 2 لاکھ82 ہزار 300روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ سونے کی عالمی قیمت 5ڈالر بڑھ کر 2726 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
پاکستان میں سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
Oct 21, 2024 | 15:04