قابض اسرائیل کی حکومتی سرگرمیوں کے لیے رابطہ کمیٹی (COGAT) نے کہا ہے کہ اتوار 20 اکتوبر کو 114 ٹرک امدادی سامان لے کر بیت حانون اور کریم ابو سالم کی راہداریوں سے غزہ میں داخل ہوئے ہیں۔ 8 فیول ٹرک اور 6 کوکنگ گیس کے ٹرک بھی غزہ پہنچے ہیں جن میں سے 2 فیول ٹرک شمال غزہ میں پہنچے ہیں۔یاد رہے کہ 2007 سے اکتوبر 2023 تک روزانہ 500 ٹرک غزہ میں امدادی سامان کے ساتھ داخل ہوا کرتے تھے اور اب انکا نصف بھی نہیں آرہے۔ یاد رہے کہ غزہ میں 23 لاکھ لوگ بستے ہیں۔ گزشتہ ایک سال سے اب تک 8 اپریل 2024 کو سب سے زیادہ 322 ٹرک امدادی سامان لے کر غزہ میں داخل ہوئے تھے اور یہ واحد موقع تھا۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق روز 500 سے 600 ٹرکوں کو امدادی سامان کے ساتھ غزہ میں داخل ہونے کی ضرورت ہے۔