بنگلا دیش میں حالیہ سیلاب سے تقریباً 11 لاکھ میٹرک ٹن چاولوں کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی وزارتِ زراعت کا کہنا ہے کہ اس سال سیلاب کی وجہ سے چاول کی پیداوار کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
بنگلادیشی وزارتِ زراعت کا کہنا ہے کہ غذائی قلت کو پورا کرنے کے لیے حکومت فوری طور پر 5 لاکھ ٹن چاول درآمد کر رہی ہے۔
بنگلادیشی وزارتِ زراعت نے بتایا کہ بنگلا دیش کی عبوری حکومت اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کو مستحکم کرنے میں مصروف ہے۔
بنگلادیشی وزارتِ زراعت کے مطابق حالیہ مہینوں میں قیمتوں میں تقریباً 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔