غریب آدمی کے لئے اپنی چھت میری ترجیحات میں اولین ہے: مریم نواز

Oct 21, 2024 | 17:04

ویب ڈیسک

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ غریب آدمی کے لئے اپنی چھت میری ترجیحات میں اولین ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے “اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے تحت مکان بنانے والے خوش نصیب شہریوں کیلئے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صرف دو ماہ کی ریکارڈ مدت میں لاہور، قصور اور دیگر اضلاع میں پہلی قسط حاصل کرنے والے افراد نے زور و شور سے مکانوں کی تعمیر شروع کر دی گئی۔مریم نواز شریف نے “اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے قرض کی دوسری قسط کا اجراء شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ہر ضلع میں درخواست گزار کی آسانی کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اسپیشل ڈیش بورڈ پر” اپنی چھت، اپنا گھر “پروگرام کی مانیٹرنگ کریں گی۔انہوں نے صوبائی وزیر بلال یاسین کو فیلڈ میں مانیٹرنگ کی ہدایت دی۔بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ساڑھے 5 لاکھ سے زائد افراد” اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے لئے پورٹل سے رجوع کر چکے ہیں، اس پروگرام کے لئے تقریباً پونے 4 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ غریب آدمی کے لئے اپنی چھت میری ترجیحات میں اولین ہے. پوری کوشش کررہے ہیں کہ کوئی حقدار قرض سے محروم نہ رہ جائے۔اجلاس میں سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر ہاوسنگ بلال یاسین، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری ہاوسنگ اسد اللہ خان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، ڈی جی پھاٹا سیف انور جپہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں